XM نے انڈیا میں اسپیشل ایجوکیشن کے لیے عطیہ دیا

‏یہ 25/05/2023 کو (PKT) 11:57 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

مارچ میں، ہم نے انڈیا میں خصوصی تعلیم اور تحقیق کے لیے Sulabha Trust کو عطیہ دیا۔ یہ تنظیم خصوصی ضروریات رکھنے والے بچوں اور ان کے گھر والوں کو امداد فراہم کرتی ہے۔

اس تنظیم کی بنیاد 1979 میں رکھی گئی تھی اور اس کے بعد سے ہر سال 180 سے زائد طلباء کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ خصوصی ضروریات کے حامل بچوں (اسپیشل چلڈرن) کے لیے تعلیم اور سپورٹ کو قابل رسائی بنانے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔ ان کی پیش کردہ سروسز میں تعلیم، ووکیشنل ٹریننگ، اسپیچ تھراپی اور کاؤنسلنگ شامل ہیں۔

ہمیں اس اہم تنظیم کا ساتھ دینے پر فخر ہے اور ہم اس میں شامل ہونے کے لیے آپ کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔ ہم مل کر ان لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی پیدا کرسکتے ہیں جنہیں ہماری مدد اور سہارے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

اپنا عطیہ دینے کے لیے، یہاں کلک کریں۔