XM نے انڈونیشین یتیم بچوں کو شاپنگ کروائی

‏یہ 02/05/2023 کو (PKT) 13:41 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ہم نے 11 مارچ کو انڈونیشیا میں Human Initiative کے ساتھ تعاون کیا اور ‘یتیم بچوں کے ساتھ شاپنگ’ کے پروگرام میں اپنا حصہ ڈالا۔ اس کے لیے ہم نے سینٹرل جکارتہ میں Transmart Cempaka Putih کا انتخاب کیا۔ ہمارا مشترکہ مقصد، علاقے میں رہنے والے یتیم اور بے سہارا بچوں پر سے مالی بوجھ کو کم کرنا تھا۔

ہم نے Human Initiative کی مدد سے چلنے والے 4 اسکولوں میں زیرِ تعلیم کُل 30 یتیموں کو شاپنگ واؤچرز تقسیم کیے: 10 بچے SDIT Al Amanah سے، 5، 5 بچے SDIT Al Mubarok اور SDIT Perjuanganku سے اور باقی 10 بچے SDIT Tunas Muda سے تھے۔ ان سب بچوں کو اپنی مرضی کی چیزیں خریدنے کی مکمل آزادی تھی، جیسے اسکول کا سامان، کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ۔

ہم ایسے اقدامات کے ذریعے ان افراد کی مدد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہیں جنہیں ہماری سپورٹ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، ان میں بالخصوص وہ بچے شامل ہیں جو کسی بھی قسم کے مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ اس طرح کے چھوٹے چھوٹے کارِخیر ان سب کی زندگیوں میں بہت بڑا فرق پیدا کرتے ہیں اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لا سکتے ہیں!

ہمارا پارٹنر، Human Initiative ایک انڈونیشی چیریٹی ادارہ ہے جو 13 ممالک میں 3000 سے زائد رضاکاروں کے ساتھ کام کررہا ہے۔ یہ سماجی پروگراموں کے لیے یورپی یونین میں ایک پارٹنر ادارے کے طور پر اور اقوام متحدہ کی اکنامک سوشل کونسل میں خصوصی مشاورتی حیثیت کے ساتھ ایک این جی او کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ اگر آپ ادارے کے بارے میں مزید پڑھنا اور اپنے عطیات دینا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی یہاں کلک کریں۔