XM نے سیلاب زدگان بچوں کو پھر سے اسکول بھیجا

‏یہ 10/04/2023 کو (PKT) 16:05 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ہم نے ملائشیا میں MyCARE کے ساتھ تعاون کرکے کیلنٹن میں آنے والے خطرناک سیلاب کے متاثرہ بچوں کو اسکول کی چیزوں کا عطیہ دیا۔

اس سیلاب نے سینکڑوں گھروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور کئی خاندانوں کو بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔ اب ان کے لیے اپنی روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرنا بھی ایک مشکل مرحلہ بن گیا ہے۔ اتنے محدود وسائل کے ساتھ، ان پسماندہ افراد کے لیے اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچہ کرنا اکثر ترجیحات میں شامل نہیں ہوتا۔

بچوں کو اپنی تعلیم جاری رکھنے اور ان کی زندگیوں کو معمول پر لانے کے لیے، ہم نے اسکول بیگس، یونیفارم، جوتے، اسٹیشنری اور دیگر ضروری سامان کا عطیہ کیا اور اپنے بیک ٹو اسکول پروگرام کو سپورٹ کیا۔ ہر طالب علم اپنا پیکج اپنی مرضی کے مطابق کسٹمائز کرسکتا تھا اور اپنی ضرورت کی چیزیں اس میں شامل کرسکتا تھا۔

یہ اقدام ملائشیا میں ہماری فلڈ ریلیف کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت ہم سیلاب سے متاثرہ افراد کو باقاعدگی سے امداد فراہم کررہے ہیں اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی پیدا کررہے ہیں۔

ہمارا پارٹنر، MyCARE، ایک نان پرافٹ چیریٹی ادارہ ہے، جسے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ ادارہ قدرتی آفات میں ریلیف فراہم کرنے، تعلیم کو قابل رسائی بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے دن رات کام کررہا ہے۔ اگر آپ MyCARE کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں اور اپنے عطیات دینا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔