XM نے پیڈیاٹرک کلینک کی تزئین و آرائش میں عطیہ دیا

‏یہ 06/02/2023 کو (PKT) 16:04 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

اس بار ہم نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے طور پر اپنے ہی شہر میں خدمت کا پیڑا اٹھایا۔ لیماسول میں واقع Amerikos Argyriou پیڈیاٹرک کلینک کی تزئین و آرائش کے پروگرام میں عطیہ دے کر ہم اس کارخیر کا حصہ بنے۔

ہمارا عطیہ کلینک کو بہتر بنانے اور طبی سہولیات کے لیے ضروری ساز و سامان خریدنے کے لیے استعمال کیا گیا، کیونکہ اس وقت سینٹر کو ایک نئی شکل اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے۔

یہ کلینک سائپرس میں اپنی نوعیت کا پہلا کلینک تھا جہاں بچوں کی نگہداشت کے لیے مخصوص خدمات دی گئی تھیں۔ درحقیقت، اس وقت کلینک کو لائسنس لینے کے لیے نئی قانون سازی کی ضرورت ہے، کیونکہ اس سے پہلے ایسا کوئی قانون نہیں تھا۔ اس کلینک نے ذہنی معذوری کے شکار بچوں کے علاج میں نمایاں تبدیلی اور پری نیٹل ٹیسٹ سروس کے قیام کے لیے ایک جدید پلیٹ فارم فراہم کیا۔ سینٹر کا نام، اس پروجیکٹ کی بنیاد رکھنے والے اور سائپرس کے ہزاروں لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے ڈاکٹر کے نام پر رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر Amerikos Argyriou ایک میڈیکل پریکٹیشنر تھے جو ملک کے سب سے مشہور اور قابل فیزیشنز میں سے ایک ہیں، انہیں دنیا بھر میں وہی شہرت اور عزت حاصل ہے جو انہیں اپنے ملک میں ملی۔ انہوں نے 81 سال کی عمر تک پریکٹس جاری رکھی، معذوری کا شکار ہزاروں بچوں کو امید کی کرن دینے کے ساتھ ساتھ ان کے گھر والوں کو بھی ہمت اور حوصلہ دیا۔

ماضی میں، ذہنی بیماریوں میں مبتلا کچھ مریضوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جاتا تھا۔ انہیں اکثر نظر انداز کر دیا جاتا تھا اور محبت اور دیکھ بھال کرنے کے بجائے انہیں بستروں میں باندھ کر رکھا جاتا تھا۔ Argyriou کے اقدامات نے ایسے مریضوں کے لیے ایک باوقار اور باعزت حل پیش کیا۔ Theotokos Foundation کے قیام کے ذریعے ان کی کوششوں نے معذوری سے جڑے داغ کو دور کیا اور ایسے مریضوں کو معاشرے کا باوقار حصہ بننے کے لیے رہنمائی فراہم کی۔

ہمارے عطیات نے سینٹر میں کھیل کے میدان کو اپ گریڈ کرنے، بیڈ کے غلاف، چادریں، تکیے، نیز پردے اور روم ڈیوائیڈرز کی خریداری میں تعاون کیا۔

سینٹر اور اس کی خدمات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں یہاں۔