XM نے یونان میں یتیم بچیوں کو امداد دی

‏یہ 07/09/2022 کو (PKT) 14:34 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

یتیم و نادار بچیوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے، XM نے یونان میں Chatzikiriakeio چائلڈ کیئر انسٹیٹیوٹشن کے ساتھ تعاون کیا اور کھانے پینے کی اشیاء کا عطیہ دیا۔

بچوں کی دیکھ بھال کے لیے قائم ادارہ، Chatzikiriakeio چائلڈ کیئر انسٹیٹیوشن 6 سال کی عمر سے بچیوں کی دیکھ بھال کرتا ہے جو سماجی اور مالی پریشانیوں میں مبتلا خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس ادارے کا مقصد ان بچیوں کو مناسب دیکھ بھال اور جذباتی سہارے کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مالی طور پر مستحکم بن کر سماجی ڈھانچے کا کارآمد حصہ بن سکیں۔ ہمارے عطیے کے ساتھ، ہم نے ان بچیوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اضافی سپورٹ فراہم کرکے انہیں کچھ مثبت یادیں دیں اور ان کا دن بہتر بنایا۔

ہم Chatzikiriakeio چائلڈ کیئر انسٹیٹیوشن جیسے اداروں کو عطیہ کرکے ضرورت مند بچوں کی مدد کرتے ہیں اور ان کے مستقبل کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں، تاکہ آنے والے کل میں وہ بھی انسانیت کو زندہ رکھ سکیں۔

اس ادارے کے بارے میں مزید جاننے اور اپنا عطیہ دینے کے لیے، وزٹ کریں ادارے کی ویب سائٹ۔