یوگنڈا میں XM کا چیریٹی کا 6 سالہ سفر

‏یہ 06/06/2022 کو (PKT) 12:13 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

سال 2017 میں جب XM نے یوگنڈا کے ضرورت مند بچوں کی مدد کے لیے اپنے پہلے انسانیت سوز اقدامات کا آغاز کیا، تو چیریٹی ایونٹس کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا جن کا مقصد ان ضرورت مند بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانا تھا۔

حال ہی میں ہمیں XM کے سائپرس میں واقع ہیڈ آفس میں فادر انتونیوس موتیابا کا خیر مقدم کرنے کا موقع ملا، جو یوگنڈا کے ڈسٹرکٹ واکیسو سے تعلق رکھنے والے ایک پسندیدہ مقامی پادری ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد ہمارے کامیاب تعاون کی خوشی منانا اور ہمارے اگلے چیریٹی ورک کی منصوبہ بندی کرنا تھا۔ ہم نے فادر انتونیوس کے ساتھ 2017 میں پہلا جوائنٹ ایکشن کیا تھا جس کے بعد چیریٹی ایکشن کے ایک طویل سلسلے کا آغاز ہوا۔ ان ایکشن نے یوگنڈا میں بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی امداد اور ان کے لیے یکساں مواقع پیدا کرنے کے ہمارے مشن کو پروان چڑھایا۔

پچھلے کئی سالوں میں، XM نے فادر انتونیوس کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کیے ہیں، انہوں نے اکیلے ہی ڈسٹرکٹ واکیسو میں 400 سے زائد بچوں کے لیے کھانے پینے، تعلیم دینے اور ان کی پرورش کے لیے ایک یتیم خانہ چلایا۔ تب سے، XM نے اسکول بلڈنگ کی تعمیر اور اس کی مزید ترقی میں تعاون کیا، واکیسو کے مقامی یتیم خانوں کے لیے رقم جمع کی اور عطیہ کی۔ اس کے ساتھ ہی ہم نے چیریٹی آرگنائزیشن Loving Hands کے ساتھ بھی اشتراک کیا اور مزید اسکولوں کو سپورٹ کیا تاکہ پورے یوگنڈا میں بچوں کے لیے تعلیم کو عام کیا جاسکے۔

اس نئی نسل کے لیے دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانا XM کا مشن ہے اور یہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب فادر انتونیوس جیسے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے کیونکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی چیریٹی ورک کے لیے وقف کردی ہے۔