XM نے سائپرس کی آٹزم سوسائٹی کو عطیہ دیا

‏یہ 23/05/2022 کو (PKT) 17:01 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

اس موسمِ بہار میں، XM نے دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتی ہوئی چیریٹی مہم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے عطیات دیئے جو 75 ملین سے زائد ان افراد کی امداد کے لیے چلائی جاتی ہیں جو آٹزم اسپیکٹرم کے عارضے کا شکار ہیں۔

اپنی یکجہتی کے اظہار کے لیے، XM نے سائپرس کی آٹزم سوسائٹی کو عطیہ دیا، جن کا عزم آٹزم کے شکار نوجوانوں کی زندگی میں تبدیلی لانا ہے کیونکہ ایسے افراد کی سماجی، بات چیت اور سیکھنے کی صلاحیتوں میں مناسب اور جلد علاج کے ذریعے نمایاں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ، 2 اپریل کو آٹزم سے آگاہی کے عالمی دن کے اعزاز میں، XM نے اپنے ہیڈ کوارٹر کو نیلے رنگ سے روشن کیا۔ یہ دن آٹزم اسپیکٹرم کے عارضے میں مبتلا افراد کی آگاہی کے لیے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔

ہمارا ماننا ہے کہ آٹسٹک افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی ہر امداد، خواہ وہ بڑی ہو یا چھوٹی، اس کارِ خیر کی جانب بڑھتا ہوا ایک مثبت قدم ہے۔ XM کے اس عزم میں اپنے عطیات دینے کے لیے کلک کریں یہاں۔