XM نے بین الاقوامی ملالہ فنڈ کو عطیہ دیا

‏یہ 25/05/2021 کو (PKT) 14:56 پر پوسٹ کیا گيا. مزید پڑھیے CSR

ملالہ فنڈ کو XM نے دنیا بھر کی لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کیلیے سپورٹ کیا ہے۔ دنیا بھر میں 130 ملین سے زائد لڑکیاں، تعلیم کے حصول کے موقع سے محروم رہتی ہیں۔ جس کی وجوہات میں شامل: غربت، جنگ اور بچوں کی مزدوری کے علاوہ ضنفی امتیاز اور کم عمر کی شادیاں ہیں۔

ملالہ فنڈ کا کام دنیا بھر میں مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ ان کا مشن، زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو 12 سال کی مفت، محفوظ اور معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہے۔

غیر مناقع ادارہ کی بنیاد ملالہ یوسف زئی، جو خواتین کی تعلیم کیلیے ایک پاکستانی ایکٹیوسٹ ہیں اور سب سے نوجوان نوبل انعام یافتہ ہیں اور ان کے والد محترم ضیاالدین نے رکھی تھی۔ یہ افغانستان، برازيل، ایتھوپیا، انڈیا، لبنان، نائجیریا، پاکستان اور ترکی میں 58 حمایتیوں کو سپورٹ کیا۔

دنیا کو بہتر بنانے کیلیے XM سماجی ذمہ داری کے اقدامات کی تشکیل کی گئی ہے۔ ہم دنیا بھر میں متعدد تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں جن کا مقصد ضرورت مندوں کی زندگیوں میں بہتری لانا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔

ملالہ فنڈ کے کام کے بارے میں مزید جاننے اور عطیہ کرنے کیلیے انکی ویب سائٹ وزٹ کیجیے یہاں۔